شرپسندوں کے حملے میں سب انسپکٹرسمیت دو زخمی

   

متھرا:29 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع متھرا کے کوسی کلاں علاقے کے نگلا سرولی گاؤں میں بدمعاشوں کی گولی لگنے سے ایک داروغہ اور ایک شخص زخمی ہوگئے ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلبھ ماتھر نے بدھ کو یہاں بتایا کہ غیر قانون ہتھیار بنانے کی اطلاع ملنے کے بعد منگل کی شام داروغہ اجئے آواناایک دیگر شخص امر سنگھ کے ساتھ پرائیویٹ گاڑی سے نگلا سرولی گاوں پہنچے ۔داروغہ کودیکھتے ہی بدمعاشوں نے گولی چلا دی جو داروغہ کی موٹی ران اور دوسرے شخص کے پیٹ میں لگی۔