ششی تھرور، نندکشور کے بشمول 23 مصنفین کو ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ

,

   

نئی دہلی، 18دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) معروف انگریز ی کے مصنف اور سیاستدا ں ششی تھرور، معروف شاعر اور ڈرامہ نگار نند کشور آچاریہ سمیت 23مصنفین کو اس بار ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دیئے جانے کا اعلا ن کیا گیا ہے ۔ساہتیہ اکادمی ایکزیکیوٹیو کونسل نے آج اپنی میٹنگ میں ان انعامات کو منظوری دی۔ اس بار نیپالی زبان کے لئے انعامات کا اعلان بعد میں ہوگا۔ ان مصنفین کو ایوارڈ کے طورپر ایک ایک لاکھ روپے ، توصیفی سند، علامتی نشان، شال وغیرہ 25جنوری کو یہ ایک تقریب میں دیئے جائیں گے۔ ششی تھرور کو ان کی انگریزی کتاب ’’آن ایئر آف ڈراکنس‘‘ کیلئے ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ باوقار جیوری کے ارکان نے ناموں کی سفارش کی تھی جس کو ساہتیہ اکیڈیمی کے اگزیکٹ ہو بورڈ کے اجلاس میں آج منظوری دی گئی جس کی صدارت چندرشیکھر کمبر نے کی۔ اکیڈیمی کے سکریٹری اکیڈیمی کے سرینواس راؤ نے یہ بات بتائی۔ جن سات شاعروں کو یہ ایوارڈ دیا جائے گا ان میں پھوکن سی ایچ باسومتری (بوڈو) نندکشور آچاریہ (ہندی) نبا اے کھندیکر (کونکنی) کمار منیش اروند (میتھالی) وی مدھو سدھنن نائر (ملیالم)، انورادھا پاٹل (مراٹھی) اور پی مدھو سدھن (سنسکرت) شامل ہیں۔ ناول کیلئے جئے شری گوسوامی مہنتا (آسامی)، برمنگول سنگھ (منی پوری)، سی ایچ دھرمن (ٹامل) اور ہندی نارائن سوامی (تلگو) کو ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔