ششی دھر ریڈی کی کل دہلی میںبی جے پی میں شمولیت

   

حیدرآباد۔/23 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی سے چھ سال کیلئے برطرفی کے بعد استعفی دینے والے سابق وزیر ایم ششی دھر ریڈی 25 نومبر کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق ریاستی صدر بنڈی سنجے اور دیگر قائدین کے ہمراہ ششی دھر ریڈی کل 24 نومبر کو نئی دہلی روانہ ہوں گے اور 25 نومبر کو قومی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ واضح رہے کہ ششی دھر ریڈی نے گذشتہ ہفتہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی ہائی کمان نے ششی دھر ریڈی کو حکومت میں کسی اہم عہدہ کا پیشکش کیا ہے۔ر