شلپا شیٹی کو چمپئن آف چینج ایوارڈ سے نوازا گیا

   

نئی دہلی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کوآف چینج ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔شلپا شیٹی کندرا اور ان کے شوہر و بزنس مین چمپئن راج کندرا کو 2019 کے چمپئن آف چینج ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ انہیں ‘‘سوچھ بھارت مہم ’’ کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی سمت میں کی گئی ان کی کوششوں کے لئے دیا گیا ہے ۔ ہندوستان کے سابق صدر پرنب مکھرجی نے شلپا کو اس ایوارڈ سے نوازا ہے ۔شلپا یہ ایوارڈ ملنے پر فخر محسوس کررہی ہیں۔ شلپا نے کہا ‘‘ میں یہ ایوارڈ ملنے پر فخر محسوس کررہی ہوں ۔ مجھے لگتا ہے کہ اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھنا ہر شہری کا فرض ہے ۔ صفائی دماغ سے شروع ہوتی ہے ۔ جب ہم اپنے گھر صاف ستھرا رکھتے ہیں تو ملک کیوں نہیں؟ ‘اس سال میں نے اپنے پورے کاربن فٹ پرنٹ کو آف سیٹ کرنے کے لئے میں نے 480 درخت لگائے ۔ یہ ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ ہم صرف موجودہ کے لئے ہی نہیں بلکہ مستقبل کے لئے بھی اپنے قیمتی سیارے کی نگرانی کریں’’۔