شمالی تلنگانہ کے واحد ذخیرہ آب رام ساگر پراجکٹ کی سطح میں اضافہ

   

کسانوں کو راحت ، پراجکٹ سے بڑے پیمانے پر پانی چھوڑا جارہا ہے

نظام آباد ۔شمالی تلنگانہ کا واحد آبی ذخیرہ سری رام ساگر پراجکٹ میں سطح آب میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے گذشتہ دو دنوں سے جاری بارش کے باعث سری رام ساگر پراجیکٹ میں 50 ٹی ایم سی پانی جمع ہوا ہے جس سے کسانوں کو راحت حاصل ہوئی ہے ۔ گذشتہ دو دنوں سے جاری پانی کی وجہ سے 8 ٹی ایم سی پانی بڑے پیمانے پر جمع ہوا ہے سری رام ساگر پراجکٹ کی سطح آب 1091 فٹ ہے اور 90 ٹی ایم سی پانی کی جملہ مقدار ہے اور کل تک سری رام ساگر پراجکٹ میں 1079.04 فٹ پانی جمع ہوا اس طرح پراجکٹ میں جملہ 50.779 ٹی ایم سی پانی جمع ہوا ہے اور 62 ہزار پانی کا بہائو آرہا ہے ۔ سری رام ساگر پراجیکٹ میں بڑے پیما نے پر پانی جمع ہونے کے باعث 700 کیوزکس پانی چھوڑا جارہا ہے خریف کو سری رام ساگر سے 6.30 لاکھ ایکر کو پانی چھوڑ نے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے کاکتیہ کنال کے ذریعہ لاویر مانیئر ڈیم تک 4.60لاکھ ایکر اور علی ساگر لفٹ ایریگیشن کے ذریعہ 57,793 ایکر گتپہ علی ساگر کے ذریعہ 38967 ، چوٹ پلی ہنمنت ریڈی لفٹ ایریگیشن کے ذریعہ 11,600 ایکر اراضی کو پانی سیراب کیا جارہا ہے اسی طرح نظام آباد ضلع میں 14 لفٹ ایریگیشن کے ذریعہ 34948 ایکر اراضی اور عادل آباد ضلع کے 9 لفٹ ایریگیشن کے ذریعہ 30417 ایکر اراضی کو پانی سیراب کیا جارہا ہے ۔ گذشتہ سال سر ی رام ساگر پراجیکٹ میں 33 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ تھا جس پر خریف میں 20 ؍ جولائی تک سری رام ساگر سے پانی چھوڑا گیا ۔ اوپری حصہ سے پانی نہ آنے پر کالیشورم کے ریسورس پمپنگ کے ذریعہ پانی حاصل کرنے کے امکانات کے پیش نظر پانی کو چھوڑنے کا سلسلہ جاری تھا۔