شمالی شام میں داعش اور فوج کے درمیان لڑائی میں 20 ہلاک

   

دمشق،29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمالی صوبے راکا میں دولت اسلامیہ (داعش)اور شامی فوج کے درمیان لڑائی میں 20 لوگوں کی موت ہوگئی۔شامی آبزرویٹری انسانی حقوق تنظیم نے بتایا کہ چہارشنبہ کو راکا علاقے میں شامی فوج پر داعش کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے بعد دونوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔برطانیہ کے گروپ نے بتایا کہ اس جھڑپ میں شام کے آٹھ فوجی اور داعش کے 11 دہشت گرد مارہے گئے ہیں۔واضح رہے کہ مارچ 2019 سے اب تک اس علاقے میں 533شامی فوج کے جوان اور 191 داعش کے دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔