شمالی عراق میں دو فوجی ہلاک

   

موصل، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کے شدت پسندوں کے ساتھ مقابلہ میں اتوار کو دو عراقی فوجی ہلاک جبکہ پانچ شدت پسند زخمی ہو گئے ۔ عراقی فوج نے اس کی اطلاع دی.۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی نے پی کے کے کے شدت پسند سے ناکہ پر اجازت نامہ ( پاس) دکھانے کو کہا۔ اس کے بعد شدت پسند نے فوجی جوان کے اوپر سے گاڑی چلا کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ فوج اور شدت پسندوں کے درمیان ہوئی مڈبھیڑ میں فوج کے دو جوان ہلاک اور پانچ پی کے کے شدت پسند زخمی ہو گئے ۔ عراقی متحدہ آپریشن کمان (جے وسی) نے بیان جاری کر کے اس بات کی اطلاع دی۔