شمالی مغربی کنارہ میں اسرائیل کی گولہ باری میں فلسطینی جاں بحق۔ میڈیکل ٹیم

,

   

رملا۔ منگل کی راتاسرائیلی سپاہیوں کے ہاتھوں شمالی مغربی کنارہ کے شہر نابلس میں ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیاہے‘ فلسطین کی میڈیکل ٹیم نے یہ جانکاری دی ہے۔

فلسطین کی وزرات صحت نے کہاکہ بیتا گاؤں کے قریب میں اسرائیل سپاہیوں کی گولہ باری میں ایک41سالہ فلسطینی شخص شادی اسلیم کی موت ہوگئی ہے۔ اس واقعہ پر فوری طور سے اسرائیل فوج کا کوئی بیان نہیں آیاہے۔

پچھلے کچھ ہفتوں سے فلسطینی مظاہرین ایک اسرائیلی آبادی اؤٹ پوسٹ عمارت کے خلاف بیتا گاؤں میں ہر روز احتجاج کررہے ہیں‘ جہاں سے اسرائیلی آبادکاروں کو خالی کرایا گیاتھا‘ مگر اس علاقے میں اسرائیلی فوج نے اپنے موجودگی کو برقرار رکھا ہے۔

پیرکے روز فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیا نے ایک بیان میں کہاکہ حالیہ دنوں میں اسرائیلی سپاہیوں اور باز آبادکاروں کے فلسطینیوں پر مغربی کنارہ میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے