شمالی وزیرستان میں فائرنگ ڈاکٹر جاں بحق

   

اسلام آباد : صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات کو پیش آئے واقعے کے بارے میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سیف اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ولی اللہ گجو خان میڈیکل کالج صوابی میں پیتھالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر تھے اور ان پر میرعلی بائی پاس روڈ پر فائرنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔