پیانگ یانگ : شمالی کوریا کورونا وائرس اور منکی پاکس جیسی دیگر وباؤں پر قابو پانے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے ۔یہ اطلاع سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے ) کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ رپورٹ میں دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وبائی امراض کو پھیلنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو جنگلی جانوروں کے رابطے میں آنے سے روکنے کے لیے پانی کا باقاعدگی سے ٹیسٹ کیا جاتا ہے ۔کے سی این اے کے مطابق کورونا وائرس اور منکی پوکس جیسی دیگر بیماریوں کی تشخیص میں مدد کے لیے ایک خصوصی ریموٹ ٹیسٹنگ سسٹم تیار کیا جا رہا ہے ۔