شمالی کوریا کا مزید دو نامعلوم پروجیکٹائلس سے میزائل کا تجربہ ، جنوبی کوریا کی ہنگامی میٹنگ

   

ٹوکیو، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے جمعہ کی صبح اپنے ساحل سے جاپان کے سمندر میں دو نامعلوم پروجیکٹائلس سے میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس)نے یہ اطلاع دی ہے۔ مقامی میڈیا نے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے حوالے سے کہا ہے کہ آج صبح شمالی کوریا نے کانگوون صوبے کے تونگچون علاقے سے دو نامعلوم پروجیکٹائلوں سے جاپان کے سمندر کی جانب میزائل داغے ہیں۔یہ تجربہ 25 جولائی سے شمالی کوریا کی جانب سے کیا گیا چھٹا تجربہ ہے ۔دریں اثناء شمالی کوریا کے جمعہ کو دو نامعلوم میزائلوں کا تجربہ کیا جس کے بعد جنوبی کوریا نے اپنی قومی سلامتی کونسل (این ایس سی ) کی ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے ۔ جنوبی کوریا کے صدر دفتر نے این ایس سی کی آج صبح ہنگامی میٹنگ بلائی۔ قومی سلامتی کے دفتر کے سربراہ چنگ ایو یونگ نے میٹنگ کی صدارت کی۔ اس کے علاوہ صدر مون جے ان کو بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے ۔ اس سے پہلے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ٹونگچون علاقے سے آج دو نامعلوم میزائلوں کا تجربہ کیا۔ دونوں ہی میزائل جاپان کے سمندر میں جاکر گرے ۔ جولائی کے آخر سے اب تک پیونگ یانگ کی جانب سے کیا گیا یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے ، یہ تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والی فوجی مشقوں کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے ۔