شمالی کوریا کا نئے میزائل لانچر کا تجربہ

   

پیونگ یانگ، 27 مئی (اسپوتنک/یو این آئی) شمالی کوریا نے ایک نئے میزائل لانچر کا تجربہ کیا ہے ۔ یہ معلومات شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے نے چہارشنبہ کے روز دی ہے ۔رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا کی میزائل ایڈمنسٹریشن اور اکیڈمی آف ڈیفنس سائنس نے نئے تیار کردہ ہلکے کثیر المقاصد میزائل لانچر اور ایک کثیر المقاصد ٹیکٹیکل کروز میزائل سسٹم کا تجربہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق، ان تجربات میں ایک خاص مقصد کے ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کی طاقت، توسیعی فاصلے تک مار کرنے والے گائیڈڈ میزائل کی پائیداری اور مصنوعی ذہانت سے لیس گائیڈڈ ٹیکٹیکل کروز میزائل کی درستگی کا تجزیہ اور جائزہ لیا گیا۔