شمالی کوریا کی طرف سے ایک نیا میزائل تجربہ

   

سیول : شمالی کوریا نے چہار شنبہ کے دن ایک نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے بتایا کہ کمیونسٹ ملک کی طرف سے فائر کیا گیا میزائل مشرقی پانیوں میں گرا۔ کچھ دن قبل ہی شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان نے عہد ظاہر کیا تھا کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ دھمکی بھی دی کہ وہ ان ہتھیاروں کو اپنے تمام تر مخالفین کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔ رواں برس شمالی کوریا کی طرف سے یہ 14 واں میزائل تجربہ تھا۔ عالمی برداری شمالی کوریا کے ان تجربات کو جزیرہ نما کوریا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے۔