شمالی کوریا کے نیوکلیئر ترک اسلحہ کیلئے کوئی عجلت نہیں : ٹرمپ

   

واشنگٹن۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے مکمل نیوکلیئر ترک اسلحہ کو لے کر جلدی میں نہیں ہیں کیونکہ اس نے کوئی ایٹمی تجربہ کیا نہیں کیا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے کہا‘‘میں نے کوئی وقت مقرر نہیں کیا۔ میں جلدی میں نہیں ہوں۔ کوئی ٹسٹ نہیں ہوا ہے ۔ابھی تک کوئی ٹسٹ نہیں ہوا ہے تو میں جلدی میں نہیں ہوں’’۔انہوں نے کہا کہ وہ اور جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی ان نے میرے اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے آئندہ سربراہی اجلاس کے ہر پہلو پر بات چیت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملہ پر جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے سے بھی بات چیت کرینگے۔