نیویارک : امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا میں طوفانی بگولوں نے درجنوں گھر ملیا میٹ کر دیے، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے طوفان نے 32 کلو میٹر رقبے پر تباہی مچا ئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے کینٹکی کے علاقوں میں سیلاب آ گیا، طوفان سے درخت اکھڑ گئے جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے جس سے 90 ہزار شہری متاثر ہوئے۔کینٹکی کی ٹینیسی کی سرحد پر11 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی۔