شمالی کیرولینا میں کرپان رکھنے پر سکھ طالب علم زیرحراست

   

ریالیگ: امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا میں پولیس نے سکھ طالب علم کو حراست میں لے لیا۔ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں سکھ طالب علم امان کو کرپان پہنے ہوئے دکھایا گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس آفیسر نے ہتھکڑی پہنا کر طالب علم کو حراست میں لے لیا۔ کرپان پہننا سکھ مذہب میں لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے جو ایک دھاری خنجر یا چھری کی طرح ہوتی ہے۔ دنیا بھرمیں سکھ برادری کی جانب سے اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر شدیدبرہمی کا اظہار کیا گیا۔