شمال مشرقی ریاستوں سے سی اے اے کی مخالفت کرنے ممتابنرجی کی اپیل، این پی آر خطرناک کھیل

,

   

کلکتہ: مغربی بنگال وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نارتھ ایسٹ ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کریں۔ ممتابنرجی نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے شمال مشرقی ریاستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ریاستوں میں سی اے اے کی مخالفت کریں،ان ریاستی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ اس قانون کو اچھی طرح اسٹڈی کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تمام شمال مشرقی ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ سی اے اے کے خلاف بل جاری کریں۔ انہوں نے این پی آر کو خطرناک کھیل قرار دیا۔