شمس آباد ائرپورٹ پر کارکرد اسلحہ کے ساتھ مسافر گرفتار

,

   

حیدرآباد 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام )حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کل ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جو اپنے ساتھ ایک کارکرد اسلحہ ( گولی ) لیجا رہا تھا ۔ یہ مشتبہ شخص اترپردیش کے غازی آباد ضلع سے تعلق رکھتا ہے ۔ اس کے پاس اسلحہ یا ہتھیار کا کوئیا لائسنس بھی نہیں تھا اور نہ ہی دوسرے کارکرد دستاویزات تھے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ مشتبہ شخص شمس آباد ائرپورٹ سے دہلی کی ایک پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس کے بیاگیج کی اسکریننگ کے دوران کارکرد اسلحہ کی موجودگی کا پتہ چلا ۔ یہ پتہ چلنے کے بعد اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔