شمس آباد ایرپورٹ میں بھاری مقدار میں سونا ضبطسونے کی اسمگلنگ کرنے والے چار افراد گرفتار

   

شمس آباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے سونے کی اسمگلنگ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب دبئی سے آنے والے ایک شخص کے لگیج سے ٹولس (Tools) برآمد ہوئے جس میں سے 240 گرام سونا برآمد ہوا جس کی مالیت 12.59 لاکھ روپئے کو ضبط کرلیا گیا ایک اور کیس میں دبئی سے آنے والے شخص کے قبضہ سے 348 گرام سونا جس کی مالیت 21.15 لاکھ روپئے ، تیسرے کیس میں 474.8 گرام سونا جس کی مالیت 29.10 لاکھ اور چوتھے کیس میں 496.6 گرام جس کی مالیت 30.43 لاکھ روپئے کو ضبط کرلیا گیا ۔ تمام مسافرین سونے کو کپڑوں ، چاول ، آٹا اور شیمپو کی باٹل میں چھپا کر لانے کی کوشش کررہے تھے ۔ کسٹمس عہدیداروں نے چاروں مسافروں کے قبضہ سے جملہ 1.559 کیلو سونا جس کی جملہ مالیت 93.28 لاکھ روپئے کو ضبط کرتے ہوئے چاروں مسافروں کے خلاف کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔