شمس آباد ایرپورٹ پر خاتون کی خودکشی کی کوشش کو سیکوریٹی نے ناکام بنادیا

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک خاتون کے اقدام خود کشی کو سیکوریٹی حکام نے ناکام بنادیا ۔ ایک خاتون جو شام ایرپورٹ پہونچی تھی اس نے ڈپارچر علاقہ میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی ۔ ڈیوٹی پر تعینات سی آئی ایس ایف کے عملہ نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے اس خاتون کو بچالیا اور ایرپورٹ حکام کے حوالے کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ انتہائی اقدام کرنے والی خاتون کی شناخت شویتا کی حیثیت سے کر لی گئی جو بنگلور ساوتھ سے تعلق رکھتی ہے جو یہاں شہر میں اس کے شوہر وشنو ریڈی کے ساتھ رہتی تھی ۔ وشنو ریڈی نے شہر میں ایک کمپنی قائم کی تھی اور گذشتہ چند روز سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے ۔ ان جھگڑوں سے تنگ آکر شویتا نے خود کشی کی کوشش کی جس کو سیکوریٹی حکام نے ناکام بنادیا ۔۔ ع