شمس آباد ایرپورٹ کو بہترین ایرپورٹ اسٹاف ان انڈیا اور جنوبی ایشیا 2024 ایوارڈ حاصل

   

شمس آباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ کو بہترین ایرپورٹ اسٹاف ان انڈیا اور جنوبی ایشیا 2024 ایوارڈ حاصل ہوا ۔ مسٹر پردیپ پنیکر چیف ایگزیٹیو آفیسر GHIAL نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ 17 فروری کو فرانکفرٹ جرمنی میں منعقد ’ پیسنجر ٹرمینل ایکسپو 2024 ‘ میں شمس آباد ایرپورٹ کو بہترین ایرپورٹ اسٹاف ان انڈیا اور جنوبی ایشیا 2024 ایوارڈ دیا گیا جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے ۔ اسکائی ٹریکس جو عالمی سطح پر ہوائی اڈوں کی حمل و نقل پر درجہ بندی کرنے والی مشہور تنظیم کی جانب سے یہ ایوارڈ حاصل ہوا ۔ شمس آباد ایرپورٹ میں مسافرین کی سہولت کے لیے ایرپورٹ پر نئے تجربات کئے جارہے ہیں۔ جس میں ہمیں کامیابی بھی حاصل ہورہی ہے ۔ ایرپورٹ پر غیر معمولی سرویس ، اختراعی ٹکنالوجی اور اسٹیک ہولڈرس کی بہترین کارکردگی کے ذریعہ ہمیں کامیابی حاصل ہورہی ہے ۔ شمس آباد ایرپورٹ آج دنیا کے چند بہترین ایرپورٹس میں سے ایک ہے جو ہر سال اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈس حاصل کررہا ہے ۔۔