شمس آباد میں ایک شخص کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔/3اپریل، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ میں ایک نوجوان کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 26سالہ روی جو پیشہ سے مزدور شاتم وائی علاقہ کا ساکن چار دن قبل اس کی صحت اچانک بگڑ گئی تھی اور بخار کی شکایت پر اس نوجوان کو مقامی آر ایم پی ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا تھا۔ جہاں اس کی تشخیص کے بعد آر ایم پی نے اسے دوا دی تھی اور آج صبح روی فوت ہوگیا۔ پولیس آر جی آئی ایرپورٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔