شمس آباد میں بی آر ایس کا ضلع سطح کا اجلاس

   

رکن اسمبلی سبیتا اندرا ریڈی و سابق وزیر داخلہ محمود علی کی شرکت
شمس آباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں بی آر ایس پارٹی آفس میں ضلع سطح پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سبیتا اندرا ریڈی رکن اسمبلی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کہا کہ 2001 میں علحدہ تلنگانہ تحریک کے چندر شیکھر راؤ نے شروع کی تھی اور 29 نومبر 2009 کو دکشا دیوس شرع کیا تھا ان کی قربانی کی بدولت ہی مرکز نے علحدہ تلنگانہ کا اعلان کیا تھا ۔ کے سی آر نے علحدہ تحریک میں ریاست کی عوام کو ایک کیا تھا تمام محکموں نے اس تحریک میں حصہ لے کر کامیاب بنایا تھا ۔ 29 نومبر کو ضلع پارٹی آفس میں اجلاس منعقد کیا جائے گا اور ہر منڈل اور گرام پنچایت میں پارٹی پرچم لہرایا جائیگا ۔ محمد محمود علی سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کے سی آر نے دکشا دیوس کے ذریعہ علحدہ تلنگانہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ان کی قربانی کو ریاست کی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں درج کیا جائے گا ۔ اس موقع پر منچی ریڈی ، کشن ریڈی ضلع بی آر ایس صدر ، کارتک ریڈی ، مقیت چندا ، و دیگر موجود تھے ۔