شمس آباد میں سڑک حادثہ ، خاتون ہلاک

   

حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) شمس آباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔ آر جی آئی ایرپورٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ فاطمہ زہرہ ہلاک ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فاطمہ زہرہ سلطان نگر علاقہ کے ساکن محمد صدیق کی بیوی تھیں ۔ شادنگر میں اپنے رشتہ داروں کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئی تھیں اور کل بھائی سے ملاقات کیلئے آٹو میں رشتہ داروں کے ہمراہ جارہی تھیں کہ آر جی آئی ایرپورٹ حدود میں ایک لاری کی لاپرواہی کے سبب آٹو حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس حادثہ میں خاتون برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ ع
دوشیروں کی موت،محکمہ جنگلات کے چار عہدیدار معطل
حیدرآباد 17 جنوری ( یو این آئی) تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں دو شیروں کی موت پر محکمہ جنگلات کے چارعہدیداروں بشمول فاریسٹ ڈیویثرنل آفیسر اور فاریسٹ رینج آفیسر کو معطل کردیاگیا۔شیروں کی یہ اموات حال ہی میں ضلع کے دھاری گاوں موضع میں ہوئی تھی۔اس سلسلہ میں پرنسپال چیف کنزرویٹرآف فاریسٹ آرایم ڈوبریال نے احکام جاری کئے ہیں۔ان احکامات کے مطابق کاغذنگر ایف ڈی او مسٹرٹی وجئے بابو اور ایف آراو وینوگوپال کو شیروں کے تحفظ میں لاپرواہی پر معطل کردیاگیا۔