شمس آباد میں طالب علم کی پراسرار موت

   

حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ میں ایک طالب علم کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مرزا نوید بیگ جو ایم ایس کالج کا طالب علم تھا ۔ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔ کل سے لاپتہ اس لڑکے کی گمشدگی رپورٹ بھی درج کروائی گئی تاہم آج لڑکے کی پانی میں غرقابی کے سبب موت کا انکشاف ہوا ہے ۔ لڑکا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کی غرض سے مانسا ہلز گیا تھا اور وہاں ایک کواری میں غرقاب ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق ساتھیوں نے نوید کو بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس کو بچانے میں ناکام رہے اور آج اس کی اطلاع دی گئی ۔ کل سے پریشان باپ آج دربدر بھکتے ہوئے پہونچا اور اپنے بیٹے کے متعلق دریافت کرتے ہوئے سینہ پیٹنے لگا ۔ اس شخص کی آہ و بکا کو دیکھتے ہوئے یہاں جمع ہوگ جذباتی ہوگئے ۔ اس سلسلے میں شمس آباد آر جی آئی پولیس انسپکٹر مسٹر وائی راما کرشنا نے بتایا کہ لڑکے کی نعش کو تلاش کیا جارہا ہے اور پولیس مسلسل کوشش میں ہے ۔