شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ میں دلخراش سڑک حادثہ

   

۔4 افراد برسر موقع ہلاک 15 زخمی 3 افراد کی حالت تشویشناک

شمس آباد ۔ شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ میں دلخراج سڑک حادثہ میں چار افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے اور 15 زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب ایک لاری شمس آباد سے شاہ آباد 30 لیبرس کو لیکر جارہی تھی جو ہر جمعرات اور اتوار کو شمس آباد میں ترکاری و گھریلو سودا خرید کر لاری کے ذریعہ واپس جاتے ہیں ۔ اس طرح آج بی وہ ترکاری خرید کر واپس جارہے تھے کہ لاری نے کار کو ٹکر ماردی اور پھر لاری پلٹ گئی جس کے نتیجہ میں چار لیبرس برسر موقع ہلاک ہوگئے اور پندرہ لیبرس جو اینٹ کی بھٹی میں کام کرتے تھے زخمی ہوگئے ۔ جن میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ زحمیوں کو شمس آباد کے دواخانوں میں شریک کردیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی افراد اور سیاسی قائدین جمع ہوگئے اور لاری کے نیچے پھنسے افراد کو نکالنے میں مدد کی ۔ زخمیوں اور مہلوکین کی شناخت اڑیسہ کے ساکن کی حیثیت سے کی گئی ۔ نعشوں کا ابھی پتہ نہ چلا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔