شنڈے کے جعلی دستخط کا مسئلہ سنگین:اجیت پوار

   

ممبئی: مہاراشٹر اکے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے جمعرات کو اسمبلی کو یقین دلایا کہ وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے کے جعلی دستخط اور مہر کے معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پوار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کے افسران اور ملازمین کو پتہ چلا ہے کہ جعلی دستخطوں اور جعلی مہروں والے کچھ بیانات سکریٹریٹ میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سنگین ہے اور ریاستی حکومت نے بھی اسے اتنی ہی سنجیدگی سے لیا ہے ۔اس معاملے میں تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ معاملے کی مکمل انکوائری کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ اس معاملے میں کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹیوار نے اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔