شنگھائی میں کورونا تحدیدات سے ایک اور لاک ڈاؤن کا اندیشہ

   

تائی پے : چین کے مشہور شہر شنگھائی میں ہر طرف کورونا سے متعلق تحدیدات عائد کی جارہی ہیں جس سے ان خدشات کو تقویت مل رہی ہے کہ یہ شہر ایک اور لاک ڈاؤن کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ چینی حکام نے وباء کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اس پر قابو پانے کے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اور یہ گزشتہ برسوں کی طرح بڑا مسئلہ نہیں بننے پائے گا ۔ تاہم شنگھائی کے مکین نت نئی تحدیدات سے پریشان ہیں ۔ شہر میں درجنوں رہائشی عمارتوں اور محلہ جات کو کوویڈ ۔ 19 کے معاملہ میں اوسط جوکھم والے علاقے کہا جارہا ہے ۔