شولاپور میں 2000 کروڑ کے پراجکٹوں کا سنگ بنیاد

   

شولاپور: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مہاراشٹرا کے شولاپور میں تقریباً 2,000 کروڑ روپے مالیت کے 8امرت (اٹل مشن فار ریجوونیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن) پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے مودی نے مہاراشٹرا میں پی ایم اے وائی۔اربن کے تحت مکمل کیے گئے 90,000 سے زیادہ مکانات اور شولاپور میں رے نگر ہاؤسنگ سوسائٹی کے 15,000 مکانات قوم کے نام وقف کیے ، جن سے استفاد کرنے والوں میں دیگر کے علاوہ ، ہزاروں ہینڈ لوم ورکرز، وینڈرس، پاور لوم ورکرز، کچرا چننے والے ، بیڑی ورکرز اور ڈرائیورز، شامل ہیں۔ انہوں نے پروگرام کے دوران مہاراشٹرا میں پی ایم سواندھی کے 10,000 استفادہ کنندگان میں پہلی اور دوسری قسطوں کی تقسیم کا آغاز بھی کیا۔اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک 22 جنوری کو ایودھیا دھام کے رام مندر میں پران پرتشٹھا کے ساتھ بھکتی کے موڈ میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیمے میں بھگوان رام کے درشن کا دہائیوں پرانا درد اب دور ہو جائے گا۔ وہ سنتوں اور پیروکاروں کی رہنمائی میں انتہائی لگن اور عزم کے ساتھ 11 روزہ انوشٹھان کے قواعد و ضوابط پر عمل پیرا ہیں۔