شوہرنے بیوی اورساس کا قتل کردیا

   

حیدرآباد ، 20 جولائی (یو این آئی) ریاست آندھراپردیش کے ضلع مغربی گوداوری میں ایک شخص نے اپنی ساس اوربیوی کا قتل کردیا۔ گوپال پورم منڈل کے موضع دونڈی پوڑی سے تعلق رکھنے والے کانتا راونے اپنی بیوی پشپا لتا اورساس لکشمی پرخنجر سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں ان دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ بیچ بچاوکیلئے آنے پرکانتا راونے اپنے سسرالی رشتہ دار منگل راو پربھی قاتلانہ حملہ کیا۔ دوہرے قتل کی وجوہات کا فوری علم نہیں ہوسکا۔