میسورو : کرناٹک کے میسور ضلع میں منگل کو ایک المناک واقعہ میں، ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر اور بیٹے کی قتل کے الزام میں گرفتاری کے بعد خودکشی کر لی۔ بیوی کی موت کا علم ہونے کے بعد شوہر کی جیل میں ہی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے ۔ یہ واقعہ میسور کے منڈی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ خاتون کی شناخت 35 سالہ اندرانی کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے شوہر سمرت کی جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے ۔ پولیس نے کہا سمرت اور اس کے بیٹے تیجس کو میسور کے ودیا نگر علاقے میں ایک بلراج کے قتل کے معاملے میں گرفتارکیا گیا تھا۔ مبینہ طور پر معمولی بات پر قتل کیا گیا۔ پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں تیجس، اس کے والد سمرات اور دیگر دو کو گرفتارکیا تھا۔