شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پر دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ میڑچل پولیس کے مطابق 24 سالہ دیپا جو میڑچل علاقہ کے ساکن پروین کی بیوی تھی‘ اس خاتون نے 24 اکتوبر کو انتہائی اقدام کرلیا اور علاج کے دوران آج جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس کے مطابق دیپا کو شہر پروین اور اس کے رشتہ دار زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کررہے تھے اور اذیت پہنچا رہے تھے۔ اس بات سے خاتون شدید دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔