شوہر اور منگیتر سے بحث و تکرار پر بیوی اور لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/4ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شوہر سے نااتفاقی پر ایک اور منگیتر سے بحث و تکرار کے بعد دو خواتین کی خودکشی کے واقعات مادھا پور اور کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے۔ اتفاقی طور پر یہ دونوں پیشہ سے بیوٹیشن تھیں۔ مادھا پور پولیس کے مطابق 21 سالہ خاتون اونگمٹ پسیجہ جو وٹھل راؤ نگر علاقہ میں رہتی تھی آج اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ شوہر سے نااتفاقی کے سبب اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 26 سالہ سریکھا جو کشائی گوڑہ کے علاقہ کے ساکن ملکارجن کی بیٹی تھی اس لڑکی کی منگنی مہیش سے ہوئی تھی اور آئندہ سال فروری میں اس کی شادی طئے کی گئی تھی۔ کل رات اس لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس سمجھتی ہے کہ منگیتر سے بحث و تکرار کے بعد اس نے انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع