شوہر پر دھوکہ دینے کا الزام دوسری بیوی کے احتجاج سے سنسنی

   

حیدرآباد ۔ 25 جون (سیاست نیوز) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک خاتون کا احتجاج سنسنی کا سبب بن گیا۔ صاحب نگر علاقہ میں ایک خاتون جس کا نام درگا بتایا گیا ہے، آج چند خواتین کے ہمراہ پہنچی اور فاروق علی نامی شخص کے مکان پر دھرنا دیا۔ خاتون نے خود کو فاروق علی کی دوسری بیوی قرار دیا اور الزام لگایا کہ فاروق نے اس سے محبت کے بعد شادی کرلی لیکن اپنی پہلی شادی کو راز میں رکھا اور خود کو غیرشادی شدہ ظاہر کرتے ہوئے درگا سے محبت کی۔ درگا اس کی باتوں میں آ گئی اور اس سے بین مذہبی شادی رچالی۔ فاروق پر الزام ہیکہ اس نے درگا کو دھوکہ دیا اور اس سے رقم بھی حاصل کی اور اس کے طلائی زیورات بھی چھین لینے کا فاروق پر الزام ہے۔ جب فاروق علی کی پہلی بیوی کو دوسری شادی کا کا علم ہوا تو اس نے فاروق کو گھر میں قید کردیا اور دونوں میاں بیوی پر درگا کو ہراساں کرنے اور جان سے ماردینے کے الزامات پائے جاتے ہیں۔ تاہم پولیس ونستھلی پورم نے اس معاملہ میں فی الحال کچھ بتانے سے انکار کردیا ہے۔ع