شوہر کا قتل کرنے والی بیوی گرفتار

   

شمس آباد /31 مئی ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع جوکل میں 15 مئی کو ایک شخص کا قتل ہوا تھا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ جس میں پتہ چلا کہ وینکٹ راجو جو شراب کا عادی تھا روزآنہ حالت نشہ میں بیوی سے جھگڑا کیا کرتا تھا ۔ مسلسل جھگڑوں سے تنگ آکر بیوی نے شوہر وینکٹا راجو کو کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا اور پولیس کو اطلاع دی کہ دو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے قتل کردیا اور اس کا منگل سوتر لیکر فرار ہوگئے تھے لیکن پولیس نے مکمل تحقیقات کرتے ہوئے شک کی بنا خاتون ناگامنی کو گرفتار کرکے تفتیش کرنے پر اس نے جرم کو قبول کرلیا اور پولیس نے کلہاڑی اور منگل سوتر کو بھی ضبط کرتے ہوئے وینکٹ راجو کی بیوی ناگامنی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔