شوہر کو قتل کرنے والے کو 50 ہزار کا اعلان‘ خاتون کا واٹس ایپ اسٹیٹس وائرل

   

لکھنؤ: آگرہ کے شخص کی اہلیہ نے اس کے سر کی قیمت رکھ دی۔ آگرہ کے ضلع باہ میں خاتون اور اس کے شوہر کے بیچ ان بن ہو گئی، جس کے بعد خاتون نے ناراضگی کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ صارفین سمیت بھارتی میڈیا بھی حیران رہ گیا۔ میڈیا کے مطابق خاتون نے شوہر سے لڑائی کے بعد واٹس ایپ پر ایک اسٹیٹس لگایا، جس کے مطابق جو کوئی بھی میرے شوہر کا قتل کرے گا، اسے 50 ہزار بھارتی روپے انعام ملے گا۔اسٹیسٹس وائرل ہوتے ہی خبر پولیس تک بھی جا پہنچی، جس کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کاروائی شروع کر دی ہے۔