شوہر کی فون پر اجنبی خاتون سے بات چیت ، دلبرداشتہ بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/26 مارچ، ( سیاست نیوز) شوہر کی اجنبی خاتون سے فون پر بات چیت بیوی کی موت کا سبب بن گئی۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 49 سالہ کے لکشمی نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق لکشمی منصورآباد علاقہ کے ساکن وینکٹیشور ریڈی کی بیوی تھی۔ لکشمی کل شوہر اور بیٹی مونیکا کے ہمراہ آر آر آر فلم دیکھنے گئی تھی اس دوران شوہر کے فون پر ایک اجنبی خاتون نے فون کیا اور شوہر نے خوشگوار انداز میں اس خاتون سے بات کی۔ شوہر کے کردار پر شک کرتے ہوئے لکشمی نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع