شوہر کی ڈانٹ ڈپٹ پر بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودسوزی کرلی ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 24 سالہ ثمینہ شیخ جو چلکل گوڑہ علاقہ کے ساکن شخص شیخ عمر کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی جانب سے بالوں کو کالے کرنے پر شوہر کو اعتراض تھا ۔ شوہر کے منع کرنے کے باوجود خاتون 8 جولائی کے دن اپنے بالوں کو ہیر ڈائی لگا رہی تھی جس پر اس خاتون کے شوہر نے شدید اعتراض کیا اور ڈانٹ ڈپٹ کی اس بات سے خاتون دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے 8 جولائی کے دن خودسوزی کرلی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ خاتون کل رات فوت ہوگئی ۔ چلکل گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔