شوہر کی ہراسانی سے دل برداشتہ خاتون کی بیٹے کے ساتھ خودکشی

   

حیدرآباد۔/17جولائی، ( پی ٹی آئی )ایک خاتون نے اپنے شوہر کی مسلسل ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر10 اور 8 سال کے دو بیٹوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہر نوشی کی۔ یہ خاتون ایک خانگی اسکول ٹیچر تھی، زہر نوشی کے بعد اس کا چھوٹا بیٹا فوت ہوگیا جبکہ بڑا بیٹا زندہ ہے۔دس سالہ لڑکے نے پھلوں کا زہر آلود مشروب پینے کے بعد قئے کیا تھا اور مالک مکان کو واقعہ سے واقف کروایا تھا۔ مالک مکان نے ان تینوں کو دواخانہ منتقل کیا تھا۔ خاتون گزشتہ روز دوران علاج فوت ہوگئی اورچھوٹا بیٹا چہارشنبہ کی صبح فوت ہوا۔