شوہر کے سلوائی کردہ کپڑے پسند نہ آنے پر بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/5 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) علاقہ عنبرپیٹ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں شوہر کی جانب سے تیار کردہ کپڑوں کی سلوائی پسند نہ آنے پر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ پی وجیہ لکشمی جو لیڈیز ٹیلر سرینواس کی بیوی تھی اور اس نے اپنے شوہر سے کپڑے سلوائے تھے جو اسے پسند نہیں آئے۔ جس کے نتیجہ میں شوہر نے کپڑوں کی سلوائی کھول دی تھی تاکہ اسے درست کیا جاسکے لیکن شوہر کی اس حرکت سے ناراض ہوکر وجیہ لکشمی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس عنبرپیٹ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ب