شکار ہونے کے خوف کے باوجود ٹیونا مچھلیاں شارک سے خارش دور کرواتی ہیں

   


ملبورن: ماہرین نے کئی بار دیکھا ہے کہ یلوفِن ٹیونا مچھلیاں جان بوجھ کر شارک کے پاس جاتی ہیں اور شارک اپنے چپو نما ابھار سے انہیں کھجلی کرکے خارش دور کرتی ہیں۔ اگرچہ شارک ٹیونا کو نوالہ بنا سکتی ہے لیکن پھر بھی وہ شارک کو اس عمل کی اجازت دیتی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیونا کے جسم سے کئی طفیلیے (پیراسائٹ) چپک جاتے ہیں جو اسے مسلسل پریشان کرتے رہتے ہیں۔ اسی لیے یلوفِن ٹیونا شارک کی خدمات لیتی ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ وہ اپنی ہی جیسی مچھلیوں کی مدد بھی لے سکتی ہے تو وہ ایسا کیوں کرتی ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ دیگر کے مقابلے میں شارک کی جلد زیادہ کھردری ہوتی ہے جو ایک ریگ مال کا کام کرتی ہے۔