شکاگو میں دعوتِ افطار اور اسلامی کوئز

   

شکاگو (ای ۔ میل) مکرم نے شکاگو میں رمضان المبارک کے دوران افطار پارٹی کا اہتمام کیا جہاں 1000 افراد نے شریک ہوکر رمضان المبارک کے تقدس کو دوبالا کردیا۔ اس افطار پارٹی کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں بچوں نے اسلامی کوئز پروگرام میں حصہ لیا اور وہاں موجود تمام افراد اس بات سے بیحد خوش تھے کہ آنے والی نسل نے بھی خود کو اسلام سے جوڑ رکھا ہے۔ اس موقع پر سب ہی نے مکرم اور ان کے احباب کے لئے دعائیں کیں اور جامع مسجد (شکاگو) کی تعمیر کے لئے عطیات دینے کی بھی اپیل کی تاکہ آنے والی نسلوں کے لئے ہم ایک بہترین مسجد کی تعمیر کرسکیں جہاں امن، ہم آہنگی، بھائی چارہ اور اتحاد کو فروغ دیا جاسکے۔ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی بھی اپیل کی گئی۔