شکاگو، 3 جولائی (یو این آئی) امریکی کے شہر شکاگو میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک 14 زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں کم از کم 3 افراد کی حالت نازک ہے ۔شکاگو کے شمالی علاقے میں گزشتہ رات فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 18 افراد کو گولیاں ماری گئیں۔پولیس کے مطابق واقعہ چہارشنبہ کی رات کو نائٹ کلب کے پاس پیش آیا جب ایک کار میں سے سڑک کنارے فٹ پاتھ پر چلنے والے افراد پر فائرنگ کی گئی۔ واقعہ میں ہلاک افراد میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ میں کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔