’شکشاپتھ ‘کے ذریعہ قومی تعلیمی پالیسی کی چوتھی سالگرہ

   

نئی دہلی: ملک بھر میں پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت کے ذریعے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ، وزارت تعلیم ہفتہ وار پروگرام ‘شکشا شپتھ’ کے ذریعہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی چوتھی سالگرہ منا رہی ہے ، جس کے ساتویں دن ملک بھر کے اسکولوں میں ودیانجلی اور تیتھی بھوجن کے ذریعے تعلیم کے میدان میں کمیونٹی کی شرکت پر زور دیاجارہا ہے ۔وزارت تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی کے زیراہتمام ایک اسکول رضاکارانہ انتظامی پروگرام، ودیانجلی کا آغاز سات ستمبر 2021 کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کیاگیاتھا۔ اس پروگرام کا مقصد اسکولوں کو مضبوط کرنا اور کمیونٹی، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (ایس ایس آر) اور ملک بھر میں نجی شعبے کی شراکت کے ذریعے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے ۔محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نے اس مہم کے تحت اسکولوں کے لیے تجویز کردہ سرگرمیوں کی ایک فہرست فراہم کی ہے ۔ اسکول ودیانجلی پورٹل پر خود کو شامل کرنے اور مدد فراہم کرنے کے لیے مقامی رضاکاروں کی شناخت کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ وہ اسکولوں میں “وال آف فیم/نوٹس بورڈ” پر فعال رضاکاروں کے نام بھی ڈسپلے کریں گے ۔