شہرت اور دولت بیٹی کو بھی 10 سال بعد ماں کے قریب لے آئی

   

واقعی شہرت اور دولت میں بہت طاقت ہے۔ غربت اور مفلسی میں خون کے رشتے بھی دور ہو جاتے ہیں لیکن دولت اور شہرت انہیں پھر سے قریب لے آتی ہے۔ ماں سے 10 سال کی دوری اختیار کرنے والی بیٹی ساتھی رائے کو آخر کار ماں کے گلے لگنا پڑا۔ بتایا جاتا ہے رانو منڈل کی بیٹی ساتھی رائے کا یہ احساس تھا کہ اس کی ماں نہ ہی دیکھنے میں بھلی لگتی ہے اور نہ ہی کسی کام کی ۔ اس لئے اس نے اپنی ماں سے دوری اختیار کرلی جس کی وجہ رانو منڈل کو دربدر بھٹکنا پڑا اور آخر کار پیٹ بھرنے کے لئے اس نے ریلوے اسٹیشن کو اپنا ٹھکانہ بنایا جہاں وہ فلمی گیت گاکر بھیک مانگتی اور پیسے جمع کرتی لیکن اوپر والے نے ایسا کرشمہ دکھایا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ راتوں رات ہٹ ہوگئی اور اسی ماں کو ڈھونڈتے ہوئے بیٹی کو رانو منڈل کے پاس آنا پڑا لیکن ماں آخر ماں ہے رانو اپنی بیٹی کو 10 سال بعد پاکر بہت خوش ہے۔