سی اے بی کے ساتھ این آر سی خطرناک‘ امتیازی سلوک والا ہوگا‘ نتیش کمار سے ملاقات کے بعد پرشانت کشور نے یہ بات کہی ہے۔ مذکورہ جے ڈی(یو) جو بی جے پی کی پہلی ساتھی ہے جس نے کھل کر این آرسی کی مخالفت کی ہے
کوچی /پٹنہ۔جے ڈی یو کے نائب صدر پرشانت کشور نے یہ کہا ہے کہ ان کی پارٹی چیف نتیش کمار قومی سطح پر این آر سی کی مشق کے خلاف ہے جس کا منصوبہ مرکزی حکومت کی جانب سے بنایاجارہا ہے۔
جے ڈی یو کے قومی ترجمان کے سی تیاگی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمنٹ میں بی جے پی کی ساتھی جماعت نے شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کی حمایت کی ہے مگر ”سرکاری“ طور پر اس بات کا فیصلہ کیاکہ وہ ”این آر سی کو نہ کہیں“ گے۔
جے ڈی یوپہلی بی جے پی کی ساتھ پارٹی ہے جس نے کھل کر این آرسی کی مخالفت کی ہے
WATCH: JD(U) vice president Prashant Kishor says Nitish Kumar is against nationwide National Register of Citizens exercise. "CAB along with NRC is dangerous," says Kishor
READ: https://t.co/xJzgMY88xe pic.twitter.com/QmkJ2NCvPW
— The Indian Express (@IndianExpress) December 15, 2019
مغربی بنگال کی چیف منسٹر نے پھر اپنی بات کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی ریاست میں این آرسی کے نفاذ کو منظور ی نہیں دیں گی۔ سی اے بی کی منظوری کے بعد کیرالا کے چیف منسٹر پینارائی وجین نے کہاکہ کیرالا میں ”غیرائینی قوانین کے لئے“ کوئی گنجائش نہیں ہے اور پنجاب کے چیف منسٹر کیپٹن امریندر سنگھ نے کہاکہ ان کی حکومت ”پنجاب میں بل کے نفاذ کو منظوری نہیں دے گی“۔
کیرالا میں ایک دوسرے کے سخت حلیف سی پی ایم اور کانگریس اور دیگر متعدد پارٹیوں کے اتحاد جس کی وہ قیادت کریں گے میں ایک متحدہ احتجاجی دھرنا شہریت قانون کے خلاف پیر کے روز ترویننتھام پورم میں منظم کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔
بہار کے چیف منسٹر سے دوگھنٹوں تک ملاقات کے بعد کشور جنھوں نے این آرسی او رسی اے بی کے خلاف حساس قسم کے سلسلہ وار ٹوئٹ پوسٹ کئے تھے نے کہاکہ ”نتیش کمار پارٹی کے سابقہ موقت جو این آرسی کے متعلق نفی کے ساتھ ہیں۔ سی اے بی کے ساتھ این آر سی خطرناک ہے۔
اگر این آرسی نہیں ہے تو سی اے بی ٹھیک ہے۔
مذکورہ چیف منسٹر نے کہاکہ سی اے بی ایک بل ہے جو شہریت دیتا ہے‘ مگر اسکو این آر سی کے ساتھ جوڑتے ہیں تویہ امتیازی سلوک والا قانون بن جائے گا“
We are told that #CAB is bill to grant citizenship and not to take it from anyone. But the truth is together with #NRC, it could turn into a lethal combo in the hands of Government to systematically discriminate and even prosecute people based on religion.#NotGivingUp
— Prashant Kishor (@PrashantKishor) December 12, 2019