جاریہ ہفتہ شلپا لے آوٹ فلائی کا ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر افتتاح کریں گے
حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں بڑی تیزی سے ترقی کرنے والے آئی ٹی کاریڈار میں بہت جلد مزید 2 فلائی اوورس عوام کو دستیاب ہوجائیں گے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں موثر ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ دینے کے لیے ایس آر ڈی پی کے تحت گریٹر حیدرآباد کے چاروں سمت بڑے پیمانے روڈ اوور برجس ، انڈر پاسیس ، فلائی اوورس تعمیر کرتے ہوئے ٹریفک مسائل کو حل کرنے کی بڑی حد تک کوشش کی جارہی ہے ۔ اس منصوبہ کے تحت تعمیر شدہ شلپا لے آوٹ فلائی اوور کا اسی ہفتہ کے دوران ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر افتتاح کریں گے جس کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ اس کے علاوہ کتہ گوڑہ میں تعمیر ہونے والا فلائی اوور بھی آئندہ ماہ دسمبر کے اواخر تک عوام کے لیے دستیاب رکھنے تعمیرات میں تیزی پیدا کردی گئی ہے ۔ ان دونوں فلائی اوورس کے دستیاب ہوجانے سے فینانشیل ڈسٹرکٹ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ہم اہم کنکٹویٹی کی راہ پر ہموار ہوگی ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر شہر حیدرآباد کے ٹریفک مسائل کو حل کرنے اور آئندہ 50 سال کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے انفراسٹرکچر کی تیاری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور شہر حیدرآباد کو سگنل فری سٹی میں تبدیل کرنے کے اقدامات کررہے ہیں ۔ شلپا لے آوٹ فلائی اوور 456.64 میٹر طویل فلائی اوور ہے جس کی تعمیرات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ اس پر 313.52 کروڑ روپئے کے مصارف ہیں جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 سے روانہ ہو کر آئیکیا سے فلائی اوور پر چڑھنے پر سیدھے آوٹر رنگ روڈ تک پہونچ جاتے ہیں ۔۔ ن