شہر میں آل انڈیا ریڈیو کا دوسرا اسٹیشن بند

   

49 سال اور دو ماہ کی کارکردگی کے بعد مکمل سکوت
حیدرآباد۔ 15 جنوری ( سیاست نیوز ) ایک ایسے وقت جبکہ خانگی ریڈیو اسٹیشن مقبولیت پا رہے ہیں آل انڈیا ریڈیو نے آج اپنا دوسرا ریڈیو اسٹیشن بند کردئے ہیں۔ حیدرآباد بی خدمات کو 13 نومبر 1972 کو شروع کیا گیا تھا ۔ یہ اسٹیشن 49 سال اور دو ماہ کارکرد رہا ۔ ابتداء میں10 کیلوواٹ ٹرانسمیٹر استعمال کیا گیا تھا جسے بعد میں 20 کیلو واٹ کردیا گیا تھا ۔ اس چیانل کے ذریعہ یوا وانی پروگرامس نوجوانوں کیلئے تلگو ‘ انگریزی و اردو میںپیش کئے جاتے تھے ۔ حیدرآباد میں براڈ کاسٹ کیا جانے والا پہلا ایف ایم ریڈیو اسٹیشن آل انڈیا ریڈیو کا ویود بھارتی تھا جو 1990 کے ابتدائی ایام میں شروع ہوا تھا۔ 2006 میں تجارتی براڈ کاسٹنگ چینل ایف ایم ریڈیو اسٹیشنس حیدرآباد میں شروع کئے گئے تھے ۔ یہ اسٹیشن 24 گھنٹے نشریات پیش کرتے ہیں۔ حیدرآباد میں مختلف اے ایم اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کام کر رہے ہیں۔ دو اے ایم براڈسٹنگ اے ایم اور دو ایف ایم براڈ کاسٹنگ ایف ایم اسٹیشن آل انڈیا ریڈیو کی جانب سے پیش کئے جاتے ہیں جسے آکاش وانی کہا جاتا ہے ۔ کورونا کے پہلے لاک ڈاون کے بعد ان کے معمول کے پروگرامس صرف صبح کے وقت ہونے لگے جبکہ دو پہر اور شام کی خدمات کو وود بھارتی ہندی سرویس سے منتقل کردیا گیا تھا ۔ اس کیلئے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا ۔ آل انڈیا ریڈیو چینائی کا بی چیانل بھی آج سے بند کردیا گیا ۔