حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے 33 میں دس اضلاع میں ڈینگو کے کیسیس زیادہ ہونے کی اطلاعات ہیں اور ریاست کا دارالحکومت حیدرآباد اس میں سرفہرست ہے ۔ جہاں گذشتہ آٹھ مہینوں کے دوران سرکاری دواخانوں میں 1800 سے زائد کیسیس ریکارڈ کئے گئے ۔ ڈینگو کے ساتھ اس سیزن میں چکون گنیا کے کیسیس میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور حیدرآباد میں اس کا خطرہ زیادہ ہے جہاں اب تک 61 کیسیس ہوئے ہیں ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس سال یکم جنوری سے 25 اگست تک ڈینگو کے جملہ 537 کیسیس ہوئے ہیں ۔ ڈینگو کے زیادہ خطرہ والے ٹاپ 10 اضلاع میں حیدرآباد 1852 پازیٹیو کیسیس ، سوریہ پیٹ 471 کیسیس ، میڑچل ملکاجگیری 426 ، کھمم 375 ، نلگنڈہ 315 ، نظام آباد 286 ، رنگاریڈی 232 ، جگتیال 185 ، سنگاریڈی 160 اور ورنگل میں 110 کیسیس ریکارڈ کئے گئے ۔ اسی طرح چکون گنیا کے کیسیس میں بھی اس سال اضافہ ہورہا ہے اور آٹھ ماہ میں اس کے 152 کیسیس ریکارڈ کئے گئے ۔۔