واٹر بورڈ ایم ڈی سدرشن ریڈی کا عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 24 فبروری (سیاست نیوز) آوٹر رنگ روڈ اور گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن علاقوں میں پینے کے پانی کی خاطرخواہ سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی ہدایت کے بعد حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیورینج بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر سی سدرشن ریڈی نے آئندہ پانچ ماہ تک پینے کے پانی کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے عہدیداروں کو فیلڈ سطح پر مائیکرو لیول پلانس بنانے کی ہدایت دی۔ کل یہاں واٹر بورڈ کے ہیڈ آفس پر ایک جائزہ اجلاس میں سدرشن ریڈی نے پانی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے ذخائر آب سے اضافی پانی کے حصول کیلئے ایمرجنسی پمپنگ کیلئے تیاریوں سے واقف کروایا۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں پانی کی سربراہی کی باقاعدہ نگرانی کرنے پر زور دیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ناکافی سپلائی کی صورت میں واٹر ٹینکر ڈیلیوریز کا انتظام کیا جائے۔